امریکی باکس آفس پر ٹیکن ٹو کا راج تاحال برقرار

Hollywood Taken 2

Hollywood Taken 2

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ امریکی باکس آفس پر ایکشن فلم ٹیکن ٹوکا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ فلم نے دوسرے ہفتے 2کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔فلم ٹیکن ٹو اپنے سنسنی خیز ایکشن، تیز رفتار کہانی اور پل پل بدلتے سچویشن کی وجہ سے اپنے پہلے پارٹ ٹیکنسے زیادہ مقبول ہورہی ہے۔ فلم میں مرکزی کردارآئرلینڈ کے اداکار لیام نیسن نے نبھایا ہے۔

ٹیکن 2 مجموعی طور پر دنیا بھر میں اب تک 22 کروڑ ڈالر سے زائد کما چکی ہے۔امریکی باکس آفس پر اس ہفتے دوسرے نمبر پر فلمArgo رہی۔ سی آئی اے کے آپریشن کی سچی کہانی پر مبنی اس فلم نے 2 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔چھوٹے بجٹ کی فلم Sinister بھی اپنے فلمساز اور شائقین کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔

30 لاکھ ڈالر سے بننے والی یہ فلم اس ہفتے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پرتیسرے نمبر پر رہی۔امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں ہوٹل ٹرانسلوینیا۔ ہیئر کمز دا بوم اور پچ پرفیکٹ شامل ہیں۔