امریکی صدر براک اوباما نے مالی سال دوہزار تیرہ کیلئے اڑتیس کھرب ڈالر کا بجٹ منصوبہ کانگریس کو بجھوا دیا، پاکستان کیلئے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔
امریکی صدر براک اوباما نے آئندہ مالی سال کیلئے کانگریس کو بجھوائے گئے بجٹ منصوبے میں بنیادی ڈھانچے کا بجٹ دو گنا کر دیا۔ جبکہ آئندہ دس برس کے دوران بجٹ خسارے میں چالیس کھرب ڈالر کی کمی تجویز کی ہے۔ ری پبلکن پارٹی نے بجٹ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک مالی خسارے سے نہیں نکلے گا۔