استثنی کے باوجود امریکی حکام نے بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی دو مرتبہ تلاشی لی، سابق صدر کے جوتے اور جیکٹ بھی لئے گئے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق رواں سال انتیس ستمبر کو بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام جب امریکا کے ہوائی اڈے جے ایف کینیڈی پر پہنچے تو طیارے میں امریکی سیکورٹی حکام نے ان کی تلاشی لی اور ان کا جیکٹ اور جوتے ساتھ لے گئے۔ امریکی حکام کو شک تھا کہ کلام دہشتگرد ہے اور اس نے جیکٹ اور جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپایا ہے تاہم تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ کلام وہ شخص نہیں جس کے متعلق امریکی سیکورٹی حکام کو انٹیلی جنس معلومات دی گئی تھی۔