امریکہ(جیوڈیسک)امریکی حکام نے دو جنگی بیڑے لیبا کے ساحل پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔لیبیا میں بن غازی میں امریکی سفیر کے قتل کے بعد اپنے سفارت خانے کی سیکیورٹی کے لیے دو بحری بیڑے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی بحری بیڑے میں سے ایک اپنی منزل تک پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا بھی کچھ ہی دن میں پہنچ جائے گا جبکہ امریکی ڈرون طیاروں کا استعمال بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسلام مخالف فلم بننے کے بعد کئی مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا اور جمعرات کو بن غازی میں امریکی سفیر کرس سٹیونس کو قتل کر دیا گیا۔