امریکا :(جیو ڈیسک) امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ طوفان سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق طوفان سے زیادہ نقصان نہروں میں طغیانی کی وجہ سے آیا ہے۔ ہلاکتوں کے واقعات اوہیو، کینٹکی اور انڈیانا میں پیش آئے۔ انڈیانا میں نو، کینٹکی میں پانچ اور اوہیو میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ طوفان کے باعث مواصلاتی نظام اور رابطے منقطع ہوچکے ہیں۔
تیز رفتار ہواں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ابتک پندرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کئی اسکولوں اور مکانات کی چھتیں گرنے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔ ادھر ریاست البامہ میں طوفانی ہواں سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ وہاں بھی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کوالرٹ کردیاگیا ہے اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی ہے۔