امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بحر الکاہل میں امریکی ریاست الاسکا کے مغربی ساحل پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات رہی۔
زلزلے کے فوری بعد الاسکا اور برٹش کولمبیا کے لئے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔