نیو یارک : امریکی ریاست ورجینیامیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک بتائی گئی ہے۔ پینٹا گون سمیت دیگر اہم عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔ امریکی جیالاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز واشنگٹن سے بانوے کلومیٹر جنوب مغرب میں ورجینیاکا دارالحکومت رچمنڈ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے واشنگٹن میں پینٹاگون سمیت دیگراہم عمارتیں خالی کرالی گئیں ہیں۔ نیویارک اور اوہایو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی ایمرجنسی سروس کے مطابق تاحال کہیں سے بھی زخمیوں کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔