امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اوراس کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں چھ مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابتک دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آگ کی سب سے زیادہ شدت آسٹن کے مشرق میں باسٹروپ کانٹی کمپلیکس میں ہیجو چھبیس کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ ٹیکساس میں چھتیس لاکھ ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے جبکہ ریاست کی زراعت کو پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔