امریکی ریاست پینسلوانیا کے نوجوانوں کی گینگ نم ڈانس پرفارمنس

America Gangnam Dance

America Gangnam Dance

 

پینسلوانیا (جیوڈیسک) ہیرس برگ این جی ٹیگینگ نم اسٹا ئل رقص نے دنیا بھر میں ایسی دھو م مچا ئی ہے کہ سب اس کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست پینسلوینیا میں بھی ایک مقامی اسکول کے نو جوانوں نے گینگ نم ڈانس کی منفرد پیروڈی ویڈیو جاری کی ہے جو انٹر نیٹ پر بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں امریکی بچے اپنے اسکول کے مختلف حصوں میں گھومتے پھرتے گینگ نم رقص کے دلچسپ اسٹیپس کرنے میں مصروف ہیں۔ ہنستی مسکراتی اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف گینگم اسٹا ئل کے منفرد انداز دیکھنے کو مل رہے ہیں بلکہ چہر ے پر مسکراہٹ بھی بکھر جاتی ہے۔