امریکی سوئمر مائیکل فیلپس کاتاریخ ساز کارنامہ،19واں میڈل

American swimmer

American swimmer

امریکا کے سوئمر مائیکل فیلپس نے لندن اولمپکس میں تاریخ ساز کارنامہ انجام دے دیا۔ فیلپس نے لندن میں تیسرا اور اولمپک گیمز میں مجموعی طور پر انیس واں تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اولمپک گیمز کی ایک سوسولہ سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ریکارڈسوویت جمناسٹ لاریسا لاٹنینا کے نام تھا۔ مائیکل فیلپس نے بیجنگ اولمپکس میں ریکارڈ آٹھ گولڈمیڈل جیتے تھے۔ لندن اولمپکس سے قبل امریکی ریکارڈ ساز پیراک میڈلز کی تعداد سولہ تھی۔

اتوار کوفیلپس نے امریکی ٹیم کے ہمراہ چارضرب سو میٹر فری اسٹائل ریلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ منگل کو فیلپس نے دو سو میٹر انفرادی میڈلے میں سلور میڈل جیت کرلاریسا کے اٹھارہ تمغوں کا ریکارڈ برابرکیا۔

امریکی ٹیم نے چار ضرب دوسومیٹر فری اسٹائل گولڈمیڈل جیت لیاجس کے ساتھ مائیکل فیلپس اولمپک گیمز کے کامیاب ترین ایتھیلیٹ بن گئے۔ان کے انیس تمغوں میں پندرہ گولڈ اور دو،دو سلور اور برانز میڈل شامل ہیں۔