امریکی سینٹ: روس کیساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے کا بل منظور

U.S. Senate

U.S. Senate

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی سینٹ نے روس کیساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کا بل منظور کرلیا ہے۔امریکی سینٹ کے 92 اراکین نے بل کے حق جبکہ 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل میں روس کیساتھ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ روس کو انسانی حقوق کی پامالی کرنے جیسے قوانین اور پابندیوں کوختم کرنا ہوگا۔

سوویت یونین کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب روس کیساتھ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ بل اس سے قبل 16 نومبر کو امریکی ایوان نمائندگان سے 43 کے مقابلے میں 365 ووٹوں سے پاس ہوا تھا۔