امریکی سینٹ کی کمیٹی نے پاکستان کو اقتصادی اور فوجی امداد حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط کردی ہے. کمیٹی کے مطابق پاکستان کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کے فنڈ کے تحت ایک ارب ڈالر امدد کی منظوری دی۔ تاہم اس کیساتھ ہی کمیٹی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی امداد حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور کوئٹہ شوری سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی میں تعاون سے مشروط کی ہے۔ کمیٹی نے سال دوہزاربارہ کیلئے پاکستان کیلئے امداد کا تعین نہیں کیا اور یہ اوباما انتظامیہ پر چھوڑا ہے کہ وہ پاکستان کو کتنی امداد دیتی ہے۔