امریکی سینیٹر ایکرمین نے پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے پاکستان سے تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔ سینیٹر ایکرمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کو امداد فراہم کرنے کے باوجود اس کی پالیسی نہیں بدلی، پاک فوج اب بھی امریکا کی حامی نہیں۔ امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے مفادات پاکستان سے مختلف ہیں۔ انکا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔ امریکی عہدیدار کے بقول اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا اپنی آنکھیں کھولے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ 75فیصد پاکستانی امریکا کو اپنے مسائل کی وجہ سمجھتے ہیں۔