امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

U.S Senate

U.S Senate

امریکی سینیٹ (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ نے چھ سو اکتیس ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی سینیٹ نے سال دوہزار تیرہ کے دفاعی بجٹ کے بل کی منظوری دے دی۔ متفقہ طورپر منظور کئے جانے والے بل میں چھ سو اکتیس ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ رقم افغان جنگ اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

دفاعی بجٹ کا بل امریکی صدر کو دستخط کیلئے بھجوانے سے پہلے ایوان نمائندہ گان سے منظور شدہ بل کے متن سے ملانا ضروری ہے۔ وہائٹ ہاس نے پہلے ہی بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔