امریکا (جیوڈیسک) سی آئی اے کے نامزد چیف جان برینن کو ڈرون حملوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی، سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے جان برینن کی پیشی کے موقع پر حتجاج کیا گیا، جس کے باعث کچھ دیر اجلاس روکنا پڑا۔
جان برینن گزشتہ چار سال سے اوباما حکومت کی ڈرون پالیسی کے انچارج اور انسداد دہشتگردی کے لئے اہم ترین مشیر ہیں۔ جان برینن نے مختلف سینیٹرز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں پر پانی سے تشدد نہیں ہونا چاہئے۔
آج امریکا کو سائبر حملوں کا سامنا ہے، ان کے حل کے لئے ہمیں حملہ آوروں کے عزائم سے آگاہ ہونا پڑے گا۔ تاہم انھوں نے کمیٹی کے سامنے کوئی بھی انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ جان برینن اپنا موقف پیش کر رہے تھے کہ اس دوران کچھ شرکاء نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج شرو ع کر دیا جس کے باعث سماعت کو کچھ دیر روکنا پڑا۔