لندن (جیوڈیسک) لندن امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کی بیوی اپنے شوہر کا خاتون صحافی کے ساتھ افئیرسامنے آنے پر سخت ناراض ہیں اور طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق پیٹریاس کی بیوی ہولی اس افئیر کے منظر عام پر آنے کے بعد شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔
انھوں نے اس خبر کے بعد سے ٹی وی دیکھنا اور اخبار پڑھنا چھوڑدیا ہے۔جبکہ ڈیوڈ پیٹریاس ا نھیں منانے کی ہر ممکن کو شش کرچکے ہیں اور اپنی اس حرکت پرمعافی بھی مانگ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹریاس کی بیوی کو شک ہے کہ اس افئیر کا بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون جل کیلی سے بھی ان کا تعلق رہا ہے۔اس لیے وہ ان پر مزید بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔