امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام لاہور سے اغوا کئے گئے امریکی شہری کے اغوا کی سنجیدگی سے تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں گرفتاریوں کے حوالے سے کسی تبصرے سے انکار کر دیا۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے کہا کہ پاکستانی حکام کی طرف سے وارن وین اسٹین کی بازیابی کی کوششوں میں ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانہ بھی شامل ہے اس ضمن میں پاکستان کا تعاون مثالی ہے۔ انہوں نے امریکی شہری کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کسی تبصرے سے انکار کردیا۔ امریکی شہری وارن وین اسٹین کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔