امریکی شہر لاس اینجلس میں چلنے والی طوفانی ہواوں نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا ، تن آور درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور لاکھوں افراد بجلی کی سپلائی سے محروم ہو گئے۔ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی کی۔ جگہ جگہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے جن کی زد میں آ کر بجلی کی سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی۔ طوفا ن نے اپنااثر گیس اسٹیشن پر بھی دکھایا جس کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ انتظامیہ کے مطابق بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور گرے ہوئے درختوں کو راستوں سے ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی طوفانی ہواوں کے چلنے کی توقع ظاہر کی ہے۔