امریکی صدراتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، اوباما کو برتری حاصل

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں نیا صدر منتخب کرنے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوباما کو رومنی پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ریاست نیوہیمپشائر کے قصبے ڈکس وِل ناچ سے مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے بعد ہوا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق دس ووٹ ڈالے گئے جن میں سے پانچ ووٹ صدر براک اوباما اور پانچ ہی مٹ رومنی کو ملے۔امریکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دونوں امیدواروں کو برابر ووٹ ملے ہوں لیکن نیو ہیمپشائر میں ہی واقع ” ہارٹس لوکیشن”میں ووٹنگ میں صدر اوباما کو برتری حاصل ہو گئی۔

اوباما کو تیئس جبکہ رومنی کو نو ووٹ ملے۔ ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس اور نیو جرسی میں “ارلی ووٹنگ” کے تحت لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ارلی ووٹنگ میں حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت کم لوگ ووٹ ڈالنے آئے۔