نیویارک: (جیو ڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے نیو یارک میں گراونڈ زیرو کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں گیارہ ستمبر کے حملوں میں تباہ شدہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ دورے میں امریکی صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ خاتون اول مشیل اوباما ،نیویارک کے گورنر اور میئر بھی موجود تھے۔ امریکی صدر نے زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کارکنوں سے ملاقات کی۔ بعد میں امریکی صدر ، خاتون اول اور دیگر حکام نے عمارت میں لگائے جانے والے آخری ستون پر دست خط کیے۔