امریکی صدر کی ٹوئیٹر پر پریس کانفرنس

Press Conference

Press Conference

امریکہ : (جیو ڈیسک) باراک اوباما نے امریکی شہریوں کے ساتھ سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر پریس کانفرنس کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اوباما کی جانب سے شہریوں کو ٹوئیر پر پریس کانفرنس کی دعوت دی گئی جس کی تشہیر وائٹ ہاؤس نے کی۔

ٹویٹر پر کانفرنس کے دوران امریکی شہریوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے اور صدر نے آن لائن آتے ہی ان کا جواب دیا امریکی شہریوں کی جانب سے خام تیل کی درآمدات، روز گار کے مواقع پیدا کرنے، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔