ایرانی دھمکیوں کیباوجود امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز یوایس ایس ابراہم لنکن پانچ ہزار فوجیوں ور سیکڑوں طیاروں سمیت خلیج سے گزر گیا۔
اس بحری بیڑے کے خلیج سے جانے پر ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ طیارہ بردار بحری بیڑہ واپس خیلج آیا اور تہران کو خطرہ محسوس ہوا تو ایران اس خطرے کو ختم کر دیگا۔ لیکن ابراہم لنکن کے آبنائے ہرمز سے گزر کے دوران ایران نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔