الیگزینڈریا: (جیو ڈیسک) امریکی عدالت نے قوانین کی خلاف ورزی پر کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کو دو سال قید کی سزا سنا دی ڈاکٹر فائی کہتے ہیں کشمیر کی آزادی کا مشن جیل میں بھی جاری رہے گا۔
ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کی عدالت نے امریکی حکومت اور فائی کا موقف سنا۔ اور فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فائی نے کشمیر کاز کیلئے جدوجہد میں نہ صرف امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ ملک کو مالی نقصان بھی پہنچایا۔ انہیں چوبیس ماہ تک جیل کی سزا بھگتا ہو گی اور رہائی کے بعد تین برس تک پولیس ان کی نگرانی اور سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔
امریکی کشمیر کونسل کے سابق رہنما نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچیس جون کو اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب کے بعد خود کو جیل حکام کے حوالے کر دینگے۔