واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں جنگی علاقے میں جانے والے فوجیوں پر زور دیتے ہوئے اپنے رویوں کو درست رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میڈیا میں آنے والی پر تشدد تصاویر اور ویڈیوز سے ان کے مشن اور زندگیوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ تصاویر کو ایشو بنا کر ہیڈلائنز بنانے کے لئے سیکنڈوں کا عرصہ لگتا ہے جبکہ ان ہیڈ لائنز سے ان کی اور انکے وہاں پہلے سے تعینات ساتھی فوجیوں کی زندگیوں کو سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔