چھلے ماہ کے انکشاف کے بعد، جِس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نیمبینہ طور پرواشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، امریکی کانگریس ایران کے خلاف قدغنوں کو سخت بنانے کا اقدام کر رہی ہے۔ایوان کی بیرونی امور سے متعلق کمیٹی نے بدھ کو ایک وسیع تر قانون سازی کی منظوری دی ہے جِس کی رو سے ایران کے مالیاتی، پیٹرول اور جوہری مفادات کے حوالے سیلاگو امریکی تعزیرات کو سخت بنایا جائے گا۔اقدام کے تحت کسی بھی شخص کو امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا جو کسی طور ایران کیپیٹرول یا گیس کی صنعتوں کے معاملے میں ملوث ہوگا۔ساتھ ہی ایک ترمیم زیرِ غور ہے جِس کا مقصد ایران کے مرکزی بینک کو عالمی مالیاتی منڈیوں سے منقطع کرنا ہے۔اِس قانون سازی کے تحت ایران کی سکیورٹی فورسز کو تنہا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور حکومت مخالف مظاہرین کی تنظیمی اورابلاغ کی استعداد کو فروغ دیا جائے گا۔ایران کسی غیر ملکی کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔