امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی مہم جو نک ولینڈا نے وہ کام کیا ہے جو آج تک کسی نے نہیں کیا۔ جی ہاں وہ امریکا سے کینیڈا پہنچے بس یا جہاز کے ذریعے نہیں بلکہ رسی کے ذریعے ۔ وہ بھی دنیا کی خوبصورت ترین آبشار نیاگرا فال کو عبور کر کے۔اس تاریخی منظر کو دیکھنے کیلیے ہزاروں افراد جھیل کے دونوں اطراف جمع تھے۔۔جبکہ ایک ارب سے زائد افراد نے اس مظاہرے کو ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔ نک ولینڈا نے دو سو فٹ سے زائد کی بلندی پر اٹھارہ سو فٹ لمبی کیبل پر چل کے نیاگرا فال عبور کی۔
امریکی مہم جو نے یہ فاصلہ تیس منٹ میں طے کیا۔ نیاگرا فال کینیڈا اور امریکا کے درمیان دنیا کی خوبصورت ترین آبشار ہے۔