امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھارت پہنچ گئیں

Hillary Clinton

Hillary Clinton

کولکتہ: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئی۔امریکی وزیر خارجہ ڈھاکا سے بھارت کے دورے پر کولکتہ پہنچیں۔کولکتہ میں ہیلری کلنٹن تاریخی مقامات بھی جائیں گی اور عام شہریوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بھارت آنے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری نظر آرہی ہے۔دورہ بھارت سے قبل ہیلری کلنٹن بنگلادیش اور چین کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔