کابل : افغان طالبان نے صوبہ پکتیا میں امریکی چینوک ہیلی کاپٹر کو گرانے والے کمانڈر کی تصویر جاری کردی ہے۔ ادھر پاک افغان سرحدی علاقے میں حقانی گروپ کا اہم کمانڈر فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ میر اکبر کامران ہے ،جس نے ضلع زرمت میں امریکی چینوک ہیلی کاپٹر کو گرایا، اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام امریکی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب پاک افغان سرحدی علاقے میں حقانی گروپ کے اہم کمانڈر قاری مومن حقانی نامی کو نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا۔