امریکی ڈپٹی نائب وزیر خارجہ ولیم برنس آج نیو دہلی پہنچ رہے ہیں، جوہری معاملات پر بھارتی حکام سے بات چیت کریں گے۔ امریکی ڈپٹی نائب وزیر خارجہ ولیم برنس آج نیو دہلی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شو شنکر مینن، سیکریٹری خارجہ رنجن متھل اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران 2008 میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سول ایٹمی معاہدے پر عملدآمد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ولیم برنس کی بھارتی وزیر خاجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ نیو دہلی میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اپنے دورے میں ولیم برنس بھارتی سینیئر حکام سے ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مممبئی میں بھارتی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت کے ساتھ سول ایٹمی معاہدہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی حکومتوں کے درمیان ہوا تھا، جس پر عملدرآمد امریکا کی جانب سے بھرتی ایٹمی قوانین پر تحفظات کے بعد سے کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔