امریکی کانگریس کے پینل میں پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر امداد روکنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی سینیٹ ہائوس کے مذاکراتی پینل نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر امداد روکنے پر اتفاق کااظہار کیا ہے۔ پاکستان کو یہ امداد رواں ہفتے جاری ہونا تھی۔ پینل کا مقف ہے کہ امداد اس وقت تک جاری نہ کی جائے جب تک پاکستان امونیم نائٹریٹ کی ترسیل کی مانیٹرنگ مثر نہیں کرلیتا۔ پینل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیر سنجیدہ رویہ افغانستان میں اتحادی افواج کیلیے خطرناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس رواں ہفتے اس بل کو منظور کر لے گی۔