امریکی کانگریس کا کرنسی بل عالمی معیشت کیلئے نقصاندہ ہے، چین

china

china

چین نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ سے کرنسی بل کی منظوری چین کویووان کی ویلیو بڑھانے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ چین نے کہا ہے امریکی کانگریس سے کرنسی بل کی منظوری سے امریکا کے معاشی مسائل اور ملازمتوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
یہ بل چین کو ین کی ویلیو بڑھانے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے ۔ اس سے نہ صرف عالمی معیشت کیلئے مسائل جنم لے سکتے ہیں بلکہ چین امریکا معاشی تجارتی تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں ۔