تلہ گنگ: امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف چیف ایڈیٹر تلہ گنگ اپ ڈیٹس ممتاز حیدر کی زیر قیادت تلہ گنگ میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی،سیاسی و مذہبی رہنماوں ،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان،طلباء ،وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت،امریکہ و گستاخوں کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اپ ڈ یٹس کی اپیل پر تلہ گنگ میں توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف گز شتہ روز جی پی او چو ک سے ٹریفک چوک تلہ گنگ تک تاریخی حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ر یلی نکا لی گئی ،ر یلی کی قیا دت ملک چیف ایڈیٹر تلہ گنگ اپ ڈیٹس ممتا ز حید ر اور جوائنٹ ایڈیٹر ملک ارشد کو ٹگلہ نے کی۔ ر یلی میں تلہ گنگ اور اس کے گردونواح سے صحا فی، وکلائ، تاجروں ، سول سوسائٹی اورتمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ر یلی میں شریک ہونے والے شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں میں ملعون ٹیری جونز اور یہودی فلمساز کی گستاخیوں پر زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ شرکاء کی جانب سے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔جی پی اوچو ک سے ٹریفک چوک تلہ گنگ تک گردونواح کے علاقے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جان بھی قربان ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخان رسول کا ایک علاج الجہاد الجہاد،غلامی رسول میںموت بھی قبول ہے،رسل پیغمبر رب کے داعی گستاخان انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شامت آئی، رسل پیغمبر، خیر الانام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم توہین کنندہ کا موت انجام، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عربی کی نرالی شان تن من اوردھن قربان، توہین رسالت پر بکنے والی گندی زبانیں گدی سے کھینچ لی جائیں گی جیسی تحریریں درج تھیں۔ حرمت رسول ر یلی میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن،سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال،سابق رکن صوبائی اسمبلی تقی شاہ،پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ڈاکٹر علی حسنین نقوی،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک خالد ٹہی،جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار،جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی امیر پیر محمد اکبر ثاقی نقشبندی،جماعت اسلامی چکوال کے ضلعی رہنما افتخار احمد،جمعیت علماء اسلام(ف) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار،مجلس احرار کے رہنما مولانا تنویر الحسن،بزم کاروان عشق مصطفیٰ کے سرپرست مولانا صابر ایوب نقشبندی،جماعة الدعوة تلہ گنگ کے امیر محمد اصغر،تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رہنماقاری مطیع الرحمان،صد ر با ر تلہ گنگ ایسوسی ایشن ملک حیا ت ایڈ وکیٹ ، سا بق صد ر با ر تلہ گنگ سجا د احمد گھا ڑا،ٹی ایم او تلہ گنگ خلیل ا حمد نیئر، سردار ممتاز ٹمن کے سیکرٹری ملک امیر خان ٹمن،تحریک انصاف کے سردار شہزاد ٹمن، مسلم لیگ ق لیبر ونگ کے تحصیل صدر احمد مجتبیٰ ،جمعیت اشاعت التوحید والسنة کے مولانا عبدالمجید شاکر،لیگی ر ہنما ملک فا رو ق اعو ان ، راجہ پھل کو ٹ سا ر نگ ، ملک زوار اکو ال ،سا بق نا ظم ملک فیر وز دودیا ل ، سا بق نا ئب نا ظم ملک ا متیا ز اکو ال ،لیگی رہنما ملک صو بید ار عا لم خا ن کھر یا ل ، تجمل اعوان ،حا جی مظہر اکو ال ، ما جد ند یم ،عطا ء الرحمان سگھر،تلہ گنگ پریس کلب،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تلہ گنگ،تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے عہدایداران ودیگرنے شرکت کی۔ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ر یلی کی سکیورٹی کے فرائض مقا می پولیس نے سر انجام دیے پو لیس کی بھاری نفری بھی شرکاء کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ٹریفک چوک تک پہنچی۔ٹریفک چو ک پر ا مریکہ کے خلاف نعر ے بازی کی گئی اور ریلی کے اختتا م پر د عا کر ائی گئی۔امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کی گستاخانہ فلم بنا نے والوں کا سر عا م سر قلم کیا جا ئے اور گستا خا نہ فلم پر مکمل پا بند ی عا ئد کی جا ئے۔ا خر میں ریلی کے شر کا ئکا ملک ممتاز حیدر اور ملک ارشد کو ٹگلہ نے شکریہ ادا کیا۔