دمشق : (جیو ڈیسک) امن کے سفیر کوفی عنان امن بات چیت کے لیے دمشق پہنچ گئے، تاہم امن سفیر کی آمد پر شام میں تشدد کی لہر جاری رہی . بین الاقوامی امن کے سفیر کوفی عنان صدر بشار الاسد سے بات چیت کے لیے دمشق پہنچیہیں۔
کوفی عنان کی آمد کے موقع پر سیکڑوں افراد نے سرکاری فوج کے ہاتھوں قتل پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر شامی فوج دمشق اور حمس کی گلیوں میں گھس گئی۔ اس موقع پر کوفی عنان دمشق میں سولہ سال سے جاری خونریزی کو روکنے میں ناکام نظر آئے۔
شامی ٹیلی وژن نے ایک فلم بھی جاری کی ہے، جس میں شام کی نیوی کی جانب سے شپ اور ہیلی کامپٹر کے زریعے کی جانے والی فائرنگ کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب شامی عوام نے بھی بڑی تعداد میں تازہ واقعات کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔