بھارتی چینل کی جانب سے امپائرز اسکینڈل کے منظر عام پر آنے سے بنگلہ دیشی بورڈ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہو جانے تک معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائیگا۔ اگر بھارتی چینل کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو پھر ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔ بھارتی چینل نے اپنی اسٹنگ آپریشن میں چھ امپائرز پر فکسنگ کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں سری لنکن، پاکستانی اور بنگلہ امپائرز کے نام شامل ہیں۔