والالمپور (جیو ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ امپائرنگ کے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی جبکہ فاسٹ بولر اوور میں ایک دو بونسر کرا سکے گا۔کوالالمپور میں ہونے والے چھبیس اور ستائیس جون کے اجلاس میں کرکٹ کے اہم فیصلے ہوئے۔ ون ڈے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے بولر کو ایک اوور میں دو بونسر کرانے کی اجازت مل گئی۔ پہلا پاور پلے دس اوور تک محدود ہو گا اور بیٹنگ پاور پلے اکتالیسویں اوور سے پہلے ختم کرنا ہو گا۔ پاور پلے نہ ہونے کی صورت میں چار فیلڈرز تیس گز کے دائرے سے باہر کھڑے کیے جا سکیں گے۔
کسی بھی سیریز میں شریک بورڈز کی رضامندی پر امپائر ریفرل سسٹم لاگو کیا جا سکے گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کو متعارف کرانے کی تجویز کو سراہا گیا۔ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دانش کنیریا کے کیس اور فیصلے پر تمام بورڈز کو عملدرآمد کرنے کا کہا گیا۔