راجن پور(حنیف بلوچ سے )امہ ویلفئیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان بھر سمیت ضلع راجن پور میں خشک راشن کی تقسیم جاری غرباء مساکین اور سیلاب متاثرین کو 20کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چاول کے تھیلے تقسیم کئے گئے علاقے کے سماجی کارکنوں کا امہ ویلفئر ٹرسٹ کی خدمات پر خوشی کا اظہار۔تفصیل کے مطابق امہ ویلفئر ٹرسٹ کے رضا کار پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ ضلع راجن پور کے شہروں دیہاتوں قصبوں میں سیلاب متاثرین ،غرباء اورمساکین میں خشک راشن کی تقسیم جاری کر رکھی ہے جس میں بیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چاول کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
سوشل ورکر اور ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چئیر مین اے ڈی عامر،وائس چیئرمین محمد حنیف بلوچ نے کہا کہ سیلاب 2010 سے ابتک امہ ویلفئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے یہاں آکر لوگوں کو پختہ گھر تعمیر کرا کر دئے بے شمار مسجدیں تعمیر کرائیں جو سلیب میں متاثر ہوئیں تھیں اور اب یہاں کے بے روزگاروں ،سیلاب متاثرین اور مساکین کی گھریلو معاونت میں مدد کرتے ہوئے آج کے مہنگائی کے اس دور میں جو خدمات پیش کر رہے ہیں ہو اپنی مثال آپ ہیں امہویلفئر کے رضاکار بغیر کسی لالچ کے بے لوث خدمات میں مصروف ہیں انکی اس بے لوث خدمات پریہاں کے ہر طبقے کے لوگ اسے سراہا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی خدمات حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد تازہ کرادی جس طرح انہوں نے اپنے دور خلافت میں غرباء کوگھر گھر جا کر رات کے اندھیرے میں امدادی سامان جاکر تقسیم کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں یو ۔کے سے امہ ویلفئر ٹرسٹ حضرت عمر فاروق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب اور مفلس لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر محمد حسین گوپانگ ،حنیف بلوچ،جام محمد علی ،رفعت ملک ،سیف اللہ دریشک،الطاف احمد و دیگر بھی موجود تھے۔