بالی ووڈ(جیوڈیسک) بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انھوں نے بوڑھا ہونے کا خیال دل سے نکال دیا ہے۔گیارہ اکتوبر کو اپنی 70 ویں سالگرہ سے چند روز قبل اپنی رہائش گاہ پر زرائع سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر ایک ایسی حقیقت ہے جسے محسوس نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ وقت ہر مرد اور خاتون پر آنا ہوتا ہے جسے ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔
بگ بی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر پر سب سے زیادہ منفی اثر پریشانیاں ڈالتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انھیں پوتے کی خواہش نہیں، کیونکہ بیٹا ہو یا بیٹی وہ ان باتوں سے بالا تر ہو کر سوچتے ہیں۔