بھارت (جیوڈیسک) بھارتی فلموں کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے طرہ امتیاز میں ایک اور اضافہ اس وقت ہوا جب انہیں اٹلی کے شہر فلورنس کی چابی پیش کی گئی۔ فلورنس امیتابھ بچن کو اٹلی کے شہر فلورنس کی چابی پیش کر دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ انکی زندگی کا یادگار ہے اور جو ان کی عزت افزائی ہوئی اس سے وہ انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہیں یہ اعزاز 12ویں ریور فلورنس انڈین فلم فیسٹول کے موقع پر دیا گیا جو اٹلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ پہلا انڈین فلم فیسٹول ہے جس کا انعقاد اٹلی میں ہوا ہے۔ یہ فلمی میلہ جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی فلموں کی نمائش ہوگی اور توقع ہے کہ متعدد اعلی فلمی شخصیات اور اسٹار اس میں شرکت کرینگے جو ان دنوں مراکش میں اسی قسم کے ایک فیسٹول میں شرکت کیلئے جمع ہوئے ہیں۔