ممبئی: (جیو ڈیسک) بولی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی پوتی کے نام کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں اپنی پوتی کے نام کا اعلان کیا۔اپنے پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ان کی پوتی کا نام آرادھایا ہے۔امیتابھ بچن نے اس سے قبل بتایا تھا کہ وہ اپنی پوتی کو بیٹی بی کے نام سے پکارتے ہیں۔ابیشک بچن اور ایشواریا رائے بچن کی بیٹی آرادھایا گذشتہ برس نومبر میں پیدا ہوئی تھی۔