امیتابھ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کے خلاف آسٹریلیا کے سکھ طیش میں آگئے۔ اور بگ بی کیخلاف آسٹریلیامیں اپیل دائر کردی۔ بالی ووڈکیبگ بی کو سڈنی میں فلمی دنیا کیلئے کرداراورسماجی خدمات کے عیوض سڈنی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ یہ خبر سن کر آسٹریلیا میں سکھ سخت غصے میں آ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ تیس ہزارسکھوں کا خون گردن پر لینے والے امیتابھ بچن کو آخر کیوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جائے۔انھوں نے امیتابھ کے خلاف آسٹریلیا میں کرمنل کمپلین دائر کردی کہ انیس سو چوراسی میں سکھوں کے خلاف خون کی ہولی کی حمایت کرنے والے امیتابھ کو امن کا پیغامبرکیوں سمجھاجارہاہے