بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی کے مشہور سماجی رہنما انا ہزارے کرپشن کیخلاف اپنی مہم کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے ۔ جہاں وہ آج ایک بڑی عوامی ریلی کی قیادت کرینگے اس ریلی مقصد کرپشن روکنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباو ڈالنا ہے ۔ انا ہزارے جب نئی دہلی پہنچے تو ان کے حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ کرپشن کیخلا ف مہم میں انا ہزارے کے مشہور یوگا گرو بابا رام دیو کی حمایت بھی حاصل ہے۔
انا ہزارے نے دہلی پہنچنے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال اربوں روپئے کی کرپشن پورے بھارت کو گھن کی طرح کھا رہی ہے اور یہ پور ے بھارتی معاشرے میں سرایت کر چکی ہیں۔