نئی دہلی : بھارت میں کرپشن کیخلاف بھوک ہڑتال کے نویں روز سماجی رہنما انا ہزارے کی حالت خراب ہونے پر بھارتی حکومت نے موقف میں نرمی آگئی، جس کے بعد بھارت کی تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں ے رہنما سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث انا کی حالت زار ہوگئی ہے۔ تاہم ڈاکٹر ادویات دے کر ان کو مستحکم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کہا جا رہ اہے کہ کل دہلی میں کل جماعتی کانفرنس کے بعد انا کو زبردستی کھانا کھلایا جاسکتا ہے۔ انا نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ایسی کوشش کو ناکام بنادیں۔ ادھر حکومت نے اپنے موقف میں نرمی دکھائی ہے۔ کانگریس سرکار کا کہناہے کہ انا کے بل کے پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس سے پاس کرایا جا سکتاہے جبکہ ٹیم انا نے بھی اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے احتساب کیلئے الگ بل لایاجاسکتاہے۔ گجرات میں انا ہزارے کی حمایت میں مظاہرہ ہوا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔