بھارت میں کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے رہنما انا ہزارے کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں شدید کھانسی اور سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.انا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بحال ہو رہی ہے تاہم انھیں ایک مہینے تک مزید بھوک ہڑتال نہیں کرنا چائیے کیونکہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف ستائیس دسمبر سے تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ختم کرنا پڑی تھی۔