انتخابات دو ہزار تیرہ میں ہی ہونگے ، وزیراعظم

 Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کو شارٹ کٹ سے ہٹانے کی خواہش رکھنے والے یاد رکھیں گے کہ انتخابات دو ہزار تیرہ میں ہی ہونگے ،جو لوگ کسی معجزے کے انتظار میں ہیں وہ اپنی باری کا مزید انتظار کریں ۔تیسری بار وزیراعظم بننے کا مسئلہ صرف نواز شریف کا تھا جو ہم نے حل کر دیا ، اب اگر عوام چاہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں وزیراعظم منتخب کر سکتے ہیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی چپڑاسی بھی اپنے اختیارات کسی کو نہیں دیتا لیکن صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے ، وہ دن گزر چکے جب وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے تصادم کی راہ اپناتا تھا ،ماضی میں اگر چھوٹے صوبوں کا اختیارات دیئے جاتے تو بنگلہ دیش نہ بنتا ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں ۔ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ ہو یا اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا واقعہ ہم نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی اور تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کر کے حالات کا مقابلہ کیا ۔