انتخابات شفاف ہوئے تو فتح یقینا عوام کی ہی ہوگی ، راجونی اتحاد
Posted on February 6, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( پ ر ) آج پاکستان کے عوام مہنگائی ، بیروزگاری، غربت ، مفلوک الحالی اور علاج و تعلیم کی سہولیات سے محرومی کے ساتھ دہشت گردی ، لاقانونیت، قتل وغارت ،خوف اور عدم تحفظ سے بھی دوچار ہیں اور عوام کے ان تمام دکھوں ، تکالیف ، پریشانیوں و خوف کے ذمہ دار وہ سیاستدان ، حکمران، اشرافیہ ‘صنعتکار، سرمایہ دار اور سول و فوجی بیوروکریسی ہے جس نے اپنے مفادات کیلئے ملک و قوم کی جڑوں پر بھی وار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عوام کو مزید برے وقت سے بچانے کیلئے عوام نے استحصالیوں کے خلاف متحدہوکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مظلوم و محکوم عوام برادریوں کی سطح پر متحد ہوکر راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم تلے متحد ہوچکے ہیں۔
یہ بات طے ہے کہ انتخابات منصفانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے اور انتخابات کے حوالے سے وضع تمام آئینی شقوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناکر انصاف و قانوں کے تقاضے پورے کئے گئے تو اب کی بار فتح استحصالیوں، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں، لٹیروں اور سیاستدانوں کی نہیں بلکہ عوام کی ہوگی اور اقتدارکا تاج یقینا حقیقی عوامی نمائندوں پر مشتمل پاکستان راجونی اتحاد کے سر ہی سجے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com