اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن لڑنے کیلئے عمر کی حد کم از کم 18 سال کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست اسلام آباد کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں انتخاب لڑنے کی عمر 18 سال ہے۔ پاکستان بھی نوجوان نسل کو پارلیمنٹ میں انے کا موقع ملنا چاہیے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نوجوان نسل کے حق کیلئے قانون سازی کی ہدایات جاری کریں۔
درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی، چیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا ہوا ہے۔