صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کی سیاسی اور امن و امان کی عمومی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے تنازع کو حل کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، پیر مظہر الحق، رفیق انجینئر اور دیگر نے شرکت کی۔