انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے، پرویز مشرف

musharraf

musharraf

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی غیر ملکی طاقت کے بل بوتے پر وطن واپس نہیں آنا چاہتے ۔۔۔ انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ملک کے سیاسی حالات دیکھ کر وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح پریشان ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات فوج کی زیر نگرانی کرائے جائیں۔ ۔ شفاف الیکشن پاکستان کے لئے ضروری ہیں ۔۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور فوج کو کمزور کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔