عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو عدالتی عملے کی بطور ریٹرننگ آفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے یا نہ کرانے کے معاملے پر غور ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس نے عام انتخابات کے دوران عدالتی عملے کی الیکشن کمیشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس طرح عدالتی عملہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کیساتھ ہوگا، عدالتی پالیسی سازکمیٹی نے یہ منظوری الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی جس میں جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ افسرخدمات کی درخواست کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔