انتخابی اتحاد، ن لیگ اور تحریک انصاف سے رابطہ ہے۔ منور حسن

munawar hasan

munawar hasan

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں، کسی سے اتحاد کا فیصلہ انتخابات سے قبل کیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا گفتگو میں منورحسن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور ذوالفقار مرزا کو بیٹوں کی کامیابی اور موروثی سیاست کو تقویت دینے پر مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کارویہ ملک ،جمہوریت اور بلوچستان کے لیے نقصان دہ ہے۔

سید منور حسن نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان لالی پاپ ثابت ہوا۔ بلوچستان کی حکومت اپنی عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔